ابنا: شہریوں کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشتگرد ہم تک غذا سمیت دوسری ضروری اشیا پہنچنے نہیں دیتے اور انہوں نے ہمیں محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔بدھ کے روز بوستان القصر ڈسٹرک میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک مظاہرے پر اس وقت دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جب وہ تکفیری دہشتگردوں سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔20 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے کو دہشتگردوں نے اپنے محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔...../169
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439248
الیپپو میں تکفیری دہشتگردوں نے عام شہریوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ غذا، دواؤں اور تیل کی قلت پر مظاہرہ کر رہے تھے۔